counter easy hit

صرف یہ کام ہو جائے تو پاکستان بالکل ٹھیک ہو جائے گا ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے زبردست فارمولہ بتا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر نیت ٹھیک ہو اور ارادے مضبوط ہوں تو کوئی چیز ناممکن نہیں،، پاکستان میں ہر چیز ٹھیک ہو سکتی ہے ،، لیکن اس کے لیے ہماری نیت ٹھیک ہونا بہت ضروری ہے ،، موجودہ حکومت نے ایک نہایت مشکل وقت میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی،، نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ایک نہایت مشکل وقت میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی، پاکستان آج خطے کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں بھی بہت سارے شعبوں میں پیچھے رہ گیا ہے، ملک کی 40 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، ملک تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے،، ان کا کہنا تھا کہ ایسے نامساعد حالات میں کچھ نہ کرنا یا سرسری سی کارروائی مسئلے کا حل نہیں ہے، ہم پر یہ ذمہ داری ہے کہ ہم موجودہ حالات کو ٹھیک کریں، اگر نیت ٹھیک ہو اور ارادے مضبوط ہوں تو کوئی چیز ناممکن نہیں،