کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 108 سالہ الیسمنڈ ایلکاک نے اپنی بیوی کو طویل العمری کا راز قرار دے دیا۔ انہوں نے بتایا ‘مجھے حقیقتا ایک اچھی بیوی نصیب ہوئی’۔

ایلکاک کے پوتے ونس لینی نے بتایا کہ ایلکاک پہلی بار مقامی رقص پروگرام میں ہیلن سے ملے تھے، جب انہوں نے (ہیلن) انہیں دیکھا تو اپنے دوست کو بتایا کہ وہ اس خاتون سے شادی کرنے والے ہیں اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔ 29 سال کی عمر میں انہوں نے 22 سالہ ہیلن سے شادی کر لی۔ شادی کے بعد انہوں نے 72 سال اکھٹے گزارے۔
پوتے ونس لینی نے مزید بتایا کہ ایلکاک کی موجودہ رہائش گاہ پر چند تنہا خواتین بھی موجود ہیں لیکن وہ کسی میں دلچسپی نہیں رکھتے وہ صرف ایک خاتون تک محدود رہنے والے شخص ہیں۔









