counter easy hit

ایک بار پھر تحریک انصاف کی تنظیم سازی ۔۔۔ کیا بڑی تبدیلیاں آنے والی ہیں ؟ کارکنوں اور عہدیداروں کے کام کی خبر

Once again the organization of PTI - What big changes are coming? News of the work of workers and officials

لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی ریجنل تنظیموں کے اوپر صوبائی سطح پر تنظیم برقرار رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کور کمیٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں تحریک انصاف کے موجودہ تنظیمی ڈھانچہ کو تبدیل کرتے ہوئے صوبوں میں ریجنل تنظیم سازی کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ ریجنل تنظیموں کے اوپر صوبائی سطح پر تنظیم برقرار رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کور کمیٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔تنظیمی ڈھانچہ میں تبدیلی کیلئے عبوری منظوری سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی دے گی جس کے بعد نیشنل کونسل کے اجلاس میں پارٹی آئین میں ترمیم کو باضابطہ طور پر منظور کیا جائے گا۔تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کے بعد نئی تنظیم میں اہم عہدوں کے حصول کیلئے پارٹی رہنماؤں میں رسہ کشی اور دھڑے بندی دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ریجنل تنظیموں میں کئی نئے چہرے بھی شامل کئے جائینگے۔8 ستمبر کو تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور سیکریٹری جنرل عامر کیانی نے ایوان وزیر اعظم میں وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی تھی جس میں انھوں نے موجودہ تنظیمی ڈھانچہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریف کیا تھا اور یہ بھی بتایا تھا کہ انھوں نے مجوزہ نئے تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے ملک بھر میں پارٹی کے نمایاں اور اہم ترین افراد سے مشاورت کر لی ہے۔ایک نجی چینل کے رابطہ کرنے پر سیف اللہ نیازی نے تصدیق کی کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے تنظیمی ڈھانچہ میں تبدیلی کی اجازت دے دی ہے اور اب ریجنل سطح پر تنظیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی آئین سے صدر کا عہدہ ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، آئین ساز کمیٹی نے مرکزی صدر اور صوبائی صدور کے عہدے ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی آئین ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عامرکیانی، شاہ محمود قریشی، اسدعمر، پرویز خٹک،بابر اعوان، فواد چوہدری، شیریں مزاری اور ارشد داد بھی شریک تھے۔پی ٹی آئی کے کی آئین ساز کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف میں صدر کا عہدہ ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔کمیٹی نے مرکزی صدر اور صوبائی صدور کے عہدے ختم کرنے کی تجویزدی، اس کے علاوہ کمیٹی نے ملک بھر میں ریجنل صدور کے عہدے بحال کرنے کی سفارش کی۔اجلاس میں اسلام آباد کے تین حلقوں میں تین مختلف تنظیمیں بنانے کی تجویز دی گئی، کمیٹی نے متفقہ طور پر تجاویز کی منظوری دے دی، کمیٹی کی سفارشات کی حتمی منظوری عمران خان بطور چیئرمین دیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website