counter easy hit

ایک طرف پنجاب میں بڑی اُکھاڑ پچھاڑ تو ۔۔۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب اچانک کہاں روانہ ہوگئے؟َ

On the one hand, the big ups and downs in Punjab ... On the other hand, where did the Chief Minister of Punjab suddenly leave?

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مسقط روانہ ہوگئے، مسقط میں دو روزہ قیام کے بعد عمرے کی سعادت کیلئے سعودی عرب جائیں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزراء کی کارکردگی کی بنیاد پر کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ بھی کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مسقط روانگی سے قبل صوبائی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزراء کی کارگردگی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کابینہ ارکان کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی وارننگ پر ترجمان شہبازگل اور عون چودھری مستعفی ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام وزراء اور مشیران کو کارکردگی دکھانے اور عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مسقط روانہ ہوگئے، مسقط میں دو روزہ قیام کے بعد عمرے کی سعادت کیلئے سعودی عرب جائیں گے۔ واضح رہے وزیراعلیٰ کے مشیر عون چوہدری اور ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ناقص طرز حکمرانی کا دفاع کرنا مشکل تھا اس لیے عہدے سے مستعفی ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تقرر و تبادلوں پر اختلافات استعفیٰ کا سبب بنے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے ایک سادہ کاغذ پر اپنا استعفیٰ لکھ کر دیا۔ ڈاکٹر شہباز گل کے استعفے کی خبر آنے کے بعد مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج صبح میں نے ایک اہم فیصلہ لیا۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ سب کو اس پر آگاہ کروں گا۔ خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشیر عون چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مشیر عون چوہدری کو عہدے سے ہٹا کر آصف محمود کو تعینات کر دیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website