counter easy hit

بے نام جائیدادیں بنانے کے معاملے پر وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے خاموشی توڑ دی،

پشاور(ویب ڈیسک) وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بے نام جائیداد کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کے ذریعے جائیداد بنانے کی خبریں غلط ہیں، جائیداد شوہر کے اثاثوں اور قانونی ذرائع سے بنائی۔ میرے شوہر20 سال سے ٹیکسکٹائل کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔علیمہ خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف جھوٹی اوربےبنیاد مہم چلائی جا رہی ہے، نیوجرسی میں جائیداد ایک کروڑ 45 لاکھ کی سرمایہ کاری سے حاصل کی، یہ جائیداد کاروباری مقاصد کے لیے حاصل کی گئی تھی۔ وزیراعظم کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال کا آڈٹ بین الاقوامی فرم سے ہوتا ہے، اس کےذریعے جائیداد بنانے کی خبریں غلط ہیں، خیراتی ہسپتال میری ماں کے نام سے ہے، میرے شوہر20 سال سے ٹیسکٹائل کے کاروبار سے وابستہ ہیں، جائیداد شوہر کے اثاثوں سے بنائی جو قانونی ہیں۔