counter easy hit

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے 25جولائی کو یوم سیاہ منانے کے اعلان پر تحریک انصاف نے سب کے چھکے چھڑا دیئے ۔۔

On the 25th of July, the Tehreek-e-Insaf (PTI) has rescued all the members of the United Nations on Friday.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے حزب اختلاف کی اے پی سی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 جولائی 2018پاکستان کی سیاسی تاریخ میں حقیقی جمہوریت کے آغاز کے دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔ ایک بیان میں عمر چیمہ نے کہاکہ یہ وہ دن تھا جب پاکستانی قوم نے کرپٹ اور نااہل سول آمروں کو اقتدار سے الگ کیا۔ انہوں نے کہاکہ 25 جولائی ہمیشہ’’ یوم جمہوریت ‘‘کے عنوان سے یاد رکھا جائے گا، اپوزیشن کو عوام کا احساس ہوتاتو آج اجتماعی طور پر قوم سےاپنی لوٹ مار اور ناکام پالیسیوں پر معافی مانگتی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ معاشی تباہی ان کی چوری اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ سارے مل کر بھی معیشت کی بحالی کے لئے حکومت کو کوئی مثبت تجویز نہیں دے سکے۔ انہوں نے کہاکہ رونے اور واویلا کرنے سے احتساب کا عمل نہیں رکے گا، اپوزیشن لیڈر اپنی بے گناہی کے ثبوت دیں یا قوم کا لوٹا پیسہ واپس کریں۔ انہوں نے کہاکہ اب کی بار بچنا نا ممکن ہے کیونکہ قومی مجرموں کا پہلی بار بلا امتیاز احتساب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج پاکستان میں ادارے اور عدالتیں مکمل طور پر آزاد ہیں۔عمر چیمہ نے کہاکہ اس ملک میں مک مکا یا نورا کشتی کی کوئی گنجائش باقی نہیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website