counter easy hit

خواتین کے عالمی دن پر ڈنمارک میں ہونے والے سمینار میں معروف شاعرہ سمن شاہ کی شرکت

Summan Shah

Summan Shah

لٹریچراینڈ کلچر انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن پر ایک سیمینار اور عالمی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا
اس سمینار اور مشاعرہ میں فرانس کی معروف شاعرہ سمن شاہ اور ممتاز ملک کے علاوہ انگلینڈ کی معروف شاعرہ محترمہ غزل انصاری نے خصوصی شرکت کی
محترمہ سمن شاہ نے سمینار میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے مقالے میں کہااگر ہم مذہبی تاریخ کا مطالعہ کریں تو اسلام نے پہلی بار عورتوں کے حقوق کا تعین کیاہمارے پیغمبر حضرت محمد مصظٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے اور خلافتِ راشدہ کے ادوار میں عورت کو اتنی سہولتیں دی گئی کہ اسلام نے ہمیں دو فقیہ عورتیں دیں حضرت اُمِ سلمہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ

حضرت عائشہ صدیقہ سے تو ہمارا آدھا فقہہ مروی ہے ہمارے مذہب نے عورتوں کو وہ تمام حقوق دئیے ہیں جن کی وہ مستحق ہیں اور ہماری آئین نے بھی ان حقوق کی حفاظت کی ہے مگر بد قسمتی سے ہمارے معاشرے نے ان حقوق کی پاسداری نہیں کی

ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام نے عورتوں کو جو حقوق دیے ہیں اُنہیں دیے جائیں اور اُنہیں معاشرے کا ایک فرد مان جائے
نہ کہ کوئی چیز۔۔۔۔ انہیں اپنے حقوق کی پہچان کروائی جائے تبھی ایک صحت مند معاشرہ جنم لے سکتا ہے