counter easy hit

اکتیس جنوری کو چودہویں کے چاند میں 3 خوبیاں ہوں گی،

اکتیس جنوری کو چودہویں کے چاند میں 3 خوبیاں ہوں گی

On 31th of January, there will be 3 features in the fourteenth moonاسلام آباد: (اصغر علی مبارک) بابر بن دلاور نے کہا کہ چاند زمین سے قریب ہو اور چودہویں کا چاند ہو تو سپر مون کہلاتا ہے، سپر مون عام چودہویں کے چاند سے 14 فیصد بڑا 30 فیصد زیادہ روشن ہوتا ہے اور اگر چاند کو پورا گرہن لگے تو ایسا چاند سپربلڈ مون کہلاتا ہے، سپربلڈ مون میں چاند سرخی مائل نارنجی نظرآتا بابر بن دلاور نے کہا ہے کہ چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 3 بج کر 51 منٹ پر شروع ہو گا، جیسے ہی پاکستان میں چاند نظر آئے گا، گرہن لگا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں سپر بلڈ مون 6 بجکر 12 منٹ پر گرہن لگا نظر آئے گا، اسلام آباد میں شام 5 بجکر 32 منٹ پر گرہن لگا سپر بلڈ مون نظر آئے گا۔ مکمل چاند گرہن 5 بجکر 52 منٹ سے شروع ہوگا، ملک بھر میں چاند کا گرہن رات 9 بجکر 8 منٹ پر ختم ہو جائے گا