counter easy hit

جسٹن ٹروڈو کی پرانی تصاویر کے چرچے

کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا چرچا دنیا بھر میں ہے — فوٹو/ رائٹرز
کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا چرچا دنیا بھر میں ہے — فوٹو/ رائٹرز

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ویسے ہی اپنے انداز اور لُکس کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں اور اب سوشل میڈیا پر ان کی ماضی کی چند تصاویر بھی کافی وائرل ہورہی ہیں۔

کسی فلم کے ہیرو کی طرح دکھائی دینے والے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بہت ہی کم عرصے میں اپنے انداز سے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔

مزید پڑھیں: جسٹن ٹروڈو کا پاکستان میں چرچا

ان کے ماضی کی چند یادگار تصاویر لوگ سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔

ایک صارف نے جسٹن ٹروڈو کی پرانی تصویر شیئر کی اور سب کے ساتھ ساتھ انہیں بھی گڈ مارننگ کہا۔

کئی صارفین نے جسٹن ٹروڈو کی پُرانی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی لُکس کی بھی تعریف کی۔

جسٹن ٹروڈو کے مزاج کی بھی لوگ خوب تعریف کرتے ہیں اور اس کی ایک وجہ ان کا اپنے ملک میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ بہترین رویہ ہے۔

جسٹن ٹروڈو کا تعلق کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی سے ہے اور وہ ملک کے آنجہانی وزیراعظم پیئیر ٹروڈو کے بیٹے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website