counter easy hit

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز کا پنجاب کے لئے تیل کی ترسیل روکنے کا فیصلہ

سیلز ٹیکس موخر نہ کرنے پر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب کے لیے تیل کی ترسیل روکنے کا فیصلہ کر لیا، آج سے تیل بھرنے کی لسٹ میں پنجاب کا نام شامل نہیں ہوگاجبکہ آئل ٹینکرز اوونرز ایسوسی ایشن میں ہڑتال کے معاملے پر پھوٹ پڑ گئی ہے۔

Oil tankers contractors decide to stop oil delivery for Punjabآئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ آج سے تیل بھرنے کی لسٹ میں پنجاب کا نام شامل نہیں ہوگا۔ سیکریٹری جنرل کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن کے مطابق پنجاب کے لیے ٹینکروں کی روانگی اتوار سے بند ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دیگر صوبوں کی طرح سیلز ٹیکس موخر کرنے کا نوٹیفکیشن نہیں نکالا۔ ہڑتال کے معاملے پر آئل ٹینکرز اوونرز ایسوسی ایشن میں پھوٹ پڑ گئی۔ ایک دھڑا ہڑتال کے حق اور دوسرا مخالفت میں سامنے آ گیا ہے۔ چیئرمین ٹینکرز ایسوسی ایشن یوسف شہوانی کا کہنا ہے کہ ہڑتال میں حصہ لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔ آئل ٹینکرز اوونرز ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے نے پیر سے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔