counter easy hit

او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منگل کو شروع ہو گا

OIC foreign ministers meeting will begin Tuesday

OIC foreign ministers meeting will begin Tuesday

اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس منگل سے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شروع ہو رہا ہے۔

تاشقند: اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور وزارت خارجہ کے حکام شرکت کریں گے۔ سیاسی امور کیلئے تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل طارق علی بخیت نے بتایا کہ کویت کے وزیر خارجہ اجلاس کے پہلے سیشن کی میزبانی کریں گے۔ ازبکستان کے عبوری صدر شوکت مزائیوف افتتاحی سیشن میں شریک ہوں گے۔ اس موقع پر تنظیم کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی کا پیغام پڑھ کر سنایا جائیگا۔ جس میں اسلامی ممالک کو درپیش مختلف چیلینجوں، مشکلات اور سیاسی، اقتصادی اور سماجی امور کا احاطہ کیا جائیگا۔ اجلاس میں فلسطین، شام، عراق، مالی اور میانمر کے حوالے سے قراردادیں پیش ہونے کا بھی امکان ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website