counter easy hit

سلو بھائی کا جیل یاترا کے بعد سکول کا دورہ، ننھے بچوں کیساتھ تصاویر بنائیں، 1 کروڑ عطیہ بھی کیا

ممبئی جیل میں دو راتیں گزارنے والے سلمان خان نے اسکول کے سالانہ فنکشن میں شرکت کی اور اسکول کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔

% Of the family's visits to the brother after the prison, yatra children, donated one crore rupeesسکول کے سالانہ فنکشن میں سلو میاں نے شرکت کی اور بچوں کےساتھ خوب تصاویر بھی بنوائیں۔ خصوصی بچوں کے اسکول میں شرکت کے موقع پر سلمان خان کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہ رہا، تصاویر اور ویڈیوز بنوانے کا سلسلہ رکا تو سلو میاں نے جاتے ہوئے اسکول کیلئے ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ۔واضح رہے کہ سلمان خان کو چند روز قبل کالے ہرن شکار کیس میں جودھ پور کی عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم دو روز بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ دبنگ خان رہائی کے فوراً بعد ممبئی پہنچے تو وہاں ان کی توقعات کے برعکس مداحوں کی جانب سے پر شاندار استقبال کیا گیا جس نے سلو میاں کو آبدیدہ کر دیا۔

اس موقع پر سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی رہائی کے بعد شاندار استقبال کئے جانے پر آبدیدہ انداز میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برے وقت میں میری ساتھ رہنے پر، میری حمایت کرنے پر اور بے انتہا محبت کرنے پر شکر گزار ہوں۔سلمان خان نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم ریس 3 کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس میں دبنگ خان کے علاوہ انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس، ثاقب سلیم شامل ہیں۔