counter easy hit

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 3نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید تین کشمیریوں کو شہید کردیا، نوجوانوں کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ پہلگام کے علاقے میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر پولیس نے چھاپہ مارا، تو جھڑپ شروع ہو گئی۔ اتوار کی شام شروع ہونے والی یہ جھڑپ پوری رات جاری رہی، جس میں3 مسلح افراد کو شہید کر دیا گیا، جبکہ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

Occupied Kashmir, Indian troops kill 3 more martyred

Occupied Kashmir, Indian troops kill 3 more martyred

تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کے ضلع اننت ناگ اغواء کے بعد جھوٹے مقابلے میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، جس کے بعد ایک ہفتے میں قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 7ہوگئی ہے۔ جنازےمیں ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ وادی بھر میں بھارت مخالف احتجاج کیا گیا اور نعرے لگائے گئے۔میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور غنڈہ گردی جاری ہے قابض افواج کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کیلئے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔ کل صبح بھی بھارتی فوج نے ضلع اننت ناگ کے علاقے پہلگام میں 3نوجوانوں کو اغواء کے بعد جھوٹے مقابلے میں شہید کردیا ہے۔ تینوں جوانوں کی لاشیں پہلگام کے قریب واقع ایک گاؤں کے مکان سے ملی جسے گزشتہ روز بھارتی فوج نے جلا دیا تھا۔ 3نوجوانوں کی شہادت کے بعد وادی میں ایک بار پھر بھارت کے خلاف شدید مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔مظاہرین کی بڑی تعداد سخت سردی کے باوجود بھارتی مظالم پر احتجاج اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں، جبکہ بھارتی فوج نے مظاہرین کو روکنے کے لئے ریاستی طاقت کا بھی استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔دوسری جانب سات نوجوانوں کی شہادت پر حریت رہنماؤں نےوادی میں پندرہ روزہ احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا شیڈول کے مطابق20 اور 27جنوری کو یوم مزاحمت جبکہ بھارت کے یوم جمہوریہ پر 26جنوری کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website