counter easy hit

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے ذرائع نے بتا یا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود کی نواز شریف سے جیل میں ملاقات 15 منٹ تک جاری رہی۔اس دوران پیپلز پارٹی کے رہنما نے آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام بھی نواز شریف تک پہنچایا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت کہیں نظر نہیں آرہی ، حکومت کا کام ویژن دینا ہوتا ہے لیکن صوبے میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک میں قومی لیڈرشپ پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں ان سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ اس سے قبل مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف سے ملاقات کے لیے رہنما اور کارکن کوٹ لکھپت جیل ، لاہور پہنچے، ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور کارکن کوٹ لکھپت جیل میں آج نواز شریف سے خصوصی ملاقات کی جبکہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کارکنوں نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بھی لگائے۔