counter easy hit

ایٹمی اثاثوں کی حفاظت میں اضافہ کرنیوالوں میں پاکستان کی کئی درجے بہتری

اسلام آباد(یس اردو نیوز) دنیا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو محفوظ ترین قرار دیا ہے۔ دنیا بھر میں نیوکلیئر سکیورٹی کا تجزیہ کرنے والے نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق جوہری سکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کو بہترین قرار دیا گیا ہے۔ ایسے ممالک میں جوہری مواد کی ممکنہ چوری کے خلاف اقدامات کی رینکنگ میں پاکستان سب سے زیادہ بہتری لانے والا ملک ہے، جن کے پاس جوہری ہتھیاروں میں استعمال کے قابل جوہری مواد موجود ہے۔ پاکستان نے اپنی سابقہ ریٹنگ میں سات پوائنٹس کی بہتری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سب سے زیادہ بہتری ‘سکیورٹی اینڈ کنٹرول‘ کے حوالے سے اقدامات کی کیٹگری میں کی ہے جو 25 پوائنٹس ہیں۔ نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس کے مطابق اس کی وجہ پاکستان میں اس حوالے سے قانون سازی اور قواعد میں بہتری ہے جس سے نہ صرف پاکستان کے اسکور میں دور رس بہتری ہوئی بلکہ اس سے سکیورٹی کے حوالے سے بھی فائدہ ہوا۔ پاکستان نے گلوبل نارمز کیٹگری میں بھی ایک پوائنٹ کی بہتری کی ہے۔ پاکستان نے نئے قواعد اختیار کرتے ہوئے سکیورٹی اور کنٹرول کے حوالے سے اقدامات میں بتدریج بہتری کی ہے۔ 2014ء میں پاکستان نے اس کیٹگری میں آٹھ پوائنٹ کی بہتری کی، 2016ء میں دو پوائنٹس کی جبکہ 2018ء میں چھ پوائنٹس کی بہتری ہوئی۔ 2014ء میں بہتری کی وجہ جوہری مواد کی موجودگی کی جگہ کی حفاظت کے حوالے سے نئے قوانین بنے۔ 2016ء میں پاکستان نے سائبر سکیورٹی کے حوالے سے نئے قواعد بنائے جبکہ 2018ء میں جوہری ہتھیار رکھنے والے اس ملک نے داخلی خطرات میں کمی کے حوالے سے اقدامات کی۔ تاہم پاکستان میں تازہ قواعد سب سے زیادہ بہتری کی وجہ بنے۔ تازہ انڈیکس میں پاکستان نے کسی بھی اور ملک کی نسبت سکیورٹی اینڈ کنٹرول کے حوالے سے اقدامات کی کیٹیگری میں سب سے زیادہ بہتری حاصل کی۔ نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس کے 2012ء میں آغاز کے بعد سے پاکستان کی اس کیٹگری میں 25 پوائنٹس کی بہتری اب تک کی دوسری سب سے بہتری ہے۔جوہری ہتھیاروں کے لیے استعمال کے قابل یورینیئم رکھنے والے ممالک کی فہرست میں جوہری سکیورٹی کے حوالے سے آسٹریلیا بدستور سرفہرست ہے۔ یہ مسلسل پانچویں مرتبہ ہے کہ آسٹریلیا اس فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ ساتھ ہی آسٹریلیا نے اس انڈیکس پر اپنی ریٹنگ میں بھی ایک پوائنٹ کی بہتری کی ہے۔ جوہری ہتھیاروں میں استعمال کے قابل جوہری مواد رکھنے والے ممالک کی فہرست میں کینیڈا اور سوئٹزر لینڈ مشترکہ طور پر دوسرے، جرمنی چوتھے جبکہ ہالینڈ اور ناروے مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہیں۔ جوہری تنصیبات رکھنے والے ممالک کی ‘سبوتاژ رینکنگ‘ میں کینیڈا دوسرے، فن لینڈ تیسرے جبکہ برطانیہ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ جرمنی اور ہنگری مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ اور سویڈن پہلی مرتبہ ایسے ممالک میں جوہری مواد کی چوری کے امکانات کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں جن کے پاس جوہری ہتھیاروں میں استعمال کے قابل جوہری مواد نہیں ہے۔ اس رینکنگ میں فن لینڈ تیسرے، ڈنمارک اور جنوبی کوریا چوتھے اور ہنگری اور اسپین چھٹے نمبر پر ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website