counter easy hit

اگلی باری شہباز گل اور فیصل جاوید کی ۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان اب تک کا انتہائی حیران کن فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اگلی باری شہباز گل اور فیصل جاوید کی آگئی۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان اب تک کا انتہائی حیران کن فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی میڈیا ٹیم میں اضافہ کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید، شہباز گل اور پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

میا خلیفہ نے ایک بار پھر ملالہ کو نشانے پر رکھ لیا۔۔۔ کیا کچھ کہہ ڈالا؟ جان کر آپ حیرت میں ڈوب جائیں گے

مذکورہ تینوں رہنما مرکز میں حکومت، تحریک انصاف کی پالیسیوں اور فیصلوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ کرپشن پر اپوزیشن جماعتوں کو ٹف ٹائم دیں گے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنمائوں بالخصوص شہباز شریف، خواجہ آصف، احسن اقبال کے خلاف نیب مقدمات اور انکوائریاں کھلنے پر فیصل جاوید، شہباز گل اور احمد جواد پر مشتمل تازہ دم ٹیم اتاری جا رہی ہے جو اپوزیشن رہنماؤں کی کرپشن کیخلاف میڈیا میں مہم چلائے گی۔ وزیراعظم کا کرپشن کے خلاف بیانیہ لے کر چلنا ان کا خصوصی ٹاسک ہوگا۔ دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے آصف زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا بھٹوکےنام پرپرانےنعروں اور سیاست کو ختم کردو، عمران خان 5 نہیں 10سال نکالیں گے ،6 ہزار ارب روپے سے قرضہ 30 ہزار ارب روپے تک لےگئے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سابق صدر آصف زرداری کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آصف زرداری کےہاتھ میں تو عوام ہےہی نہیں، بھٹو کے نام پر پرانے نعروں اور سیاست کو ختم کردو، عمران خان 5 نہیں 10 سال نکالیں گے۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ سندھ کی75فیصد آبادی غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، آصف زرداری ڈالر کی قدر بڑھنے پر نظرر کھتے تھے، ڈالر کی قدر بڑھنے سے ان کو فائدہ ہوتاتھا، یہ 6ہزار ارب روپے سے قرضہ 30ہزار ارب روپے تک لےگئے۔یاد رہے سابق صدر آصف زرداری نے بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان 5سال نہیں نکال سکتے،سوال ہی پیدانہیں ہوتا، یہ عوام کے ذریعےنہیں، ہماری پالیسی بھی آپ کو اسکینڈل نظر آتی ہے، اپنےاسکینڈل کہاں چھپا رکھے تھے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ خدمت کرناپیپلزپارٹی کا اٹوٹ انگ ہے، وزیراعلیٰ سندھ تعاون کرےتوزیادہ نوکریاں دےسکتاہوں، گمان میں بھی نہ سوچیں کہ آپ کوکوئی خوف ہو، سب کامقابلہ اکیلے ہی کریں گے۔انھوں نے مزید کہا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب کا ساتھ دینے کی بات کی، حق بھی دیا۔ بی بی صاحبہ کو سازش کے تحت شہید کیا گیا، اتنا دیوار سے نہ لگاؤ، عوام میرے ہاتھ میں نہیں رہیں گے۔ ملک میں ایسے کام کر کے دکھائے جو دوستوں نے سوچے بھی نہیں تھے۔

NOW, SHAHBAZ GILL, AND, FAISAL JAVED KHAN, TURN, TO, COME, IMRAN KHAN, NEW, DICISION, FOR, GIVING, THEM, MINISTRY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website