counter easy hit

اب تو ضرور بنے گا نیا پاکستان :چین نے وزیراعظم عمران خان کو تہلکہ خیز آفر کرڈالی

Now you must be new Pakistan

 

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چین نے پاکستان میں سستے گھروں کے پلانٹ لگانے کی پیشکش کر دی ۔ وزیراعظم عمران خان سے چائنہ سلک روڈ لمیٹڈکے چیئرمین یان لیجن کی ملاقات ہوئی جس میں چائنہ سلک روڈگروپ کا وزیراعظم کے کم لاگت والے ہاﺅسنگ منصوبے میں دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چائنہ سلک روڈ لمیٹڈکے چیئرمین یان لیجن کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چائنہ سلک روڈ کا گروپ وزیراعظم کے کم لاگت والے ہاؤسنگ منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ چائنہ سلک روڈ گروپ نے پاکستان میں کم لاگت والے تیار شدہ مکانات کے ڈھابچوں کا پلانٹ لگانے کی آفر بھی کی ہے ۔ وزیراعظم نے چینی کمپنی کی پیشکش کا خیرمقدم کیا اورکہاکہ حکومت ملک میں بیرون سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیداکررہی ہے۔ سی پیک پروجیکٹ کے تحت پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوںگے۔ ایک اور خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان اتوار کو دو روزہ سرکاری دورے پر ایران جائیں گے۔ وزیراعظم کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 21 اپریل کو دو روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوں گے۔ دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ یہ دورہ ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر کررہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان تہران میں دو طرفہ مذاکرات سے قبل مشہد میں مختصر قیام کریں گے۔ عمران خان دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر سید علی خامنائی سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم ایران میں تاجربرادری کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایران کے دو روزہ دورے پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیرخزانہ، وزیرمیری ٹائم، وزیرانسانی حقوق، وزیربین الصوبائی رابطہ، چیئرمین ٹاسک فورس برائے انرجی، مشیرتجارت اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی ہوں گے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website