counter easy hit

”اب نعروں کا نہیں عمل کا وقت ہے“ ہم کون سا کام کرکے ”مقبوضہ کشمیر“ آزاد کروائیں گے؟ کیپٹن (ر) صفدر نے حیرت انگیز اعلان کر دیا

"Now is the time to act, not the slogans." What will we do to liberate "occupied Kashmir"? Captain (R) Safdar made a surprise announcement

لاہور(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال اچھی نہیں، ڈیل کی باتیں سوائے افواہ کے کچھ نہیں،ملک میں نئے انتخابات سے منتخب حکومت آئے گی تو معاملہ حل ہو گا۔مسلم لیگ (ن) کا ووٹ کو عزت دو کا نظریہ ہی چلے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہاکہ میاں صاحب بالکل ٹھیک ہیں اورانہوں نے کہاہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہو گی،72 سالوں سے ڈیل نے ملک کا یہ حال کیا ہے۔نواز شریف نے کہا ہے کہ اب فیصلہ کن گھڑی کا وقت ہے،22 کروڑ عوام ایل او سی کراس کر کے کشمیر کا فیصلہ کرے گی۔کشمیر نعروں،باتوں،قراردادوں اور کھمبوں پر پوسٹرز لگانے سے آزاد نہیں ہوگا،انہوں نے کہاکہ ملکی سیاسی صورتحال اچھی نہیں،ملک میں نئے انتخابات سے منتخب حکومت آئے گی تو معاملہ حل ہو گا۔کسی حکومت نے آج تک کرپشن ختم کرنے کے اقدامات نہیں کئے۔حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں رکھنے کا کیا نقصان ہوا ہے۔نواز شریف اپوزیشن لیڈر ہی ہوتے تو بھارت کو کشمیر پر قبضے کی جرات نہ ہوتی۔انہوں نے کہاکہ ملکی سیاسی صورتحال اچھی نہیں، ڈیل کی باتیں سوائے افواہ کے کچھ نہیں۔نوازشریف کے حوصلے بلند ہیں،کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ہے۔ ملک کا مستقبل جیل میں بیٹھے شخص سے جڑا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وہی نظریہ چلے گا جو نواز شریف کا نظریہ ہے۔ایک ہی شخص ہے جو ابھی تک مردانہ وار لڑ رہا ہے جو کہ کوٹ لکھپت جیل میں بیٹھا ہے۔انہوں نے کہاکہ ووٹ کو عزت دو کا نظریہ ہی چلے گا۔کربلا کے حالات دیکھوں تو مریم نواز کو جن حالات میں رکھا گیا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑ تا۔میڈیا آزاد نہیں ہے، میڈیا کے کارکنوں کیلئے فکر مند ہوں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website