counter easy hit

نارویجن پاکستانیوں کی مہمانوازی متاثر کن ہے، اینکر پرسن پارس جہانزیب

Paras Jahanzeb

Paras Jahanzeb

اوسلو (پ۔ر) پاکستان کی معروف اینکرپرسن پارس جہانزیب نے کہا ہے کہ نارویجن پاکستانیوں کی مہمانوازی متاثرکن رہی۔ ناروے میں اپنے قیام کو فراموش نہیں کر سکتی پارس جہانزیب جوسماٹی وی سے وابستہ ہیں، پاکستان یونین ناروے کی دعوت پر یوم پاکستان کے حوالے سے پروگرام میں شرکت کیلئے ناروے آئیں تھیں۔وہ ہفتے کے روزاپنے پانچ روزہ دورہ ناروے کے اختتام پربراستہ دوبئی واپس پاکستان چلے گئیں۔

ان کے دورہ ناروے کے دوران انکے شوہرجہانزیب خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہیں اوسلو ائرپورٹ پر پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال اوریونین کے دیگر عہدیداروں ملک پرویز مہراور چوہدری اصغردھکڑنے رخصت کیا۔اس موقع پرپاکستانی ریسرچ سکالرسید سبطین شا ہ سے بات کرتے ہوئے پارس جہانزیب نے کہاکہ پاکستان یونین ناروے کا یوم آزادی کا پروگرام بہت زبردست اورکامیاب رہااورشرکاء نے مقررین کو خوب داددی۔

تقریب کے دوران جس طرح لوگوں کے مثبت تاثرات دیکھنے میں آئے ، پاکستان یونین ناروے کا پروگرام بہت ہی منفرد اور مختلف تھا۔ خاص طورپر اس پروگرام میں برگیڈیئر ڈاکٹر محمد خان جیسے اعلیٰ تعلیم کے ماہر، برسٹر صبغت اللہ قادری جیسے دانشور اور وصی شاہ جیسے ادیب شریک ہوئے اور ان کے علاوہ نارویجن اعلیٰ شخصیات اور سرکاری حکام بھی موجود تھے۔ ان لوگوں سے بہت کچھ سیکھنے کو موقع ملا۔ پاکستان پر دستاویزی فلم اور عبدالستار ایدھی کے حوالے سے فلم دکھائی گئی اور مسئلہ کشمیرکے حوالے سے کشمیری رہنما علی رضاسید کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے علاوہ اوسلو شہر اور اس کے گردونواح کا بہت قریب سے مشاہدہ کیا۔

نارویجن پاکستانیوں کی شفقت اورخلوص بے مثال ہے۔ پارس جہانزیب نے کہاکہ اگرچہ ناروے پاکستان سے ہزاروں کلومیٹر دورہے لیکن لوگوں کی اپنے وطن اورہم وطنوں سے محبت کی وجہ سے پانچ دنوں کے دوران ایسامحسوس ہواکہ ہم پاکستان میں ہی ہیں۔ یہ میری زندگی کا ایک اچھااورمنفرد تجربہ تھا۔یہ دورہ ہمیشہ یادرہے گا۔یہاں پرنارویجن پاکستانی لوگوں کے مسائل بھی سنے ۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ نارویجن پاکستانیوں کے مسائل کو غورسے سنے اور انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کرے۔

نارویجن پاکستانی رہتے تو ناروے میں ہیں لیکن وہ پاکستان کے بارے میں ہمیشہ فکرمند رہتے ہیں۔ ان میں پاکستان کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایاجاتاہے۔اسی لیے وہ پاکستان سے متعلق پروگراموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہیں۔

Pakistan Day Program Norway

Pakistan Day Program Norway

Pakistan Day Program Norway

Pakistan Day Program Norway