counter easy hit

ناروے میں اووسیز ویلفیئر سوسائٹی دھنی قائم کر دی گئی، چیئرمین چوہدری جاوید اقبال آف دھنی مقرر

Norway Welfare Society

Norway Welfare Society

اوسلو (سید حسین) پاکستان میں تحصیل کھاریاں کے گاؤں ’’دھنی‘‘ کی ویلفیئر کے لیے ناروے میں اوورسیز ویلفیئرسوسائٹی دھنی قائم کردی گئی ہے جس کے چیئرمین چوہدری جاوید اقبال آف خان دھنی ہوں گے۔ اس سلسلے میں اجلاس اوسلومیں ہوا جس میں دھنی سے تعلق رکھتے والے نارویجن پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں سوسائٹی کے بانی اور ڈنمارک میں سوسائٹی کے سربراہ سید کرامت حسین شاہ نے چوہدری جاویداقبال خان کو سوسائٹی کا نارو ے میں چیئرمین نامزد کیا اور اجلاس میں موجود تمام افراد نے ان کی تجویز کی تائید کی۔

سید کرامت شاہ سوسائٹی کو یورپ کے مختلف ممالک میں فعال بنانے میں کوشاں ہیں۔ وہ اس سے قبل برطانیہ کا دورہ کرچکے ہیں جہاں انھوں نے مانچسٹر میں چوہدری اجمل خان آف دھنی سے ملاقات کی اور انہیں سوسائٹی کا برطانیہ میں چیئرمین اورتجمل شاہ کو وائس چیئرمین نامزد کیا۔ سوسائٹی کے ناروے میں چیئرمین چوہدری جاوید اقبال دھنی نے بتایاکہ سوسائٹی کے قائم کرنے کا مقصد باہر رہنے دھنی کے لوگوں کو ان کے گاؤں کی فلاح و بہبود کے لیے متحد کرناہے۔

انھوں نے بتایاکہ ہم عطیات جمع کرکے اپنے گاؤں میں قبرستان، سیوریج، صفائی، تعلیم ، صحت کے مسائل حل کرنے اور اورپیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایاکہ یہ غیرسیاسی تنظیم ہے اور صرف اور صرف فلاح وبہبود کے لیے بنائی گئی ہے۔ڈنمارک سے کرامت شاہ کے ساتھ سید یونس شاہ بھی موجود تھے اور ان کا ناروے اور برطانیہ کادورہ بہت کامیاب رہا او ر لوگوں کاردعمل انتہائی مثبت تھا۔گاؤں کی آبادی تقریبا دس ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔

ہرگھر کے نمائندگی سپین، اٹلی ، فرانس، ناروے ، امریکہ ، کنیڈااور دنیا کے دیگرممالک میں موجودہے۔حالیہ دنوں سوسائٹی کے لیے ناروے میں مہم چلائی گئی جس کے دوران ابتک پچاس ممبر بن چکے ہے اور مزید لوگ رابطے ہیں۔چوہدری جاویداقبال دھنی نے کہاکہ ہمارا پیغام ہے کہ لوگ تعاون کریں اوراپنے آباد و اجداد کے علاقے کی بہتری اور فلاح کے لیے کام کریں اور ہمارا ساتھ دیں۔یہ تنظیم سیاست اور اقراپروری سے پاک ہے۔