counter easy hit

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جیٹ طیاروں سے بمباری, 40 دہشت گرد ہلاک

Fighter Jet

Fighter Jet

شمالی وزیر ستان : پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 40 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں 40 دہشت گرد ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔