counter easy hit

عمران خان کے قریبی دوست اورمعاون اورمعروف اداکارہ کے ہاں بچے کی پیدائش ،بچے کی پیدائش پراسرارانداز میں ظاہر کردی گئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

اداکاری کو خیر باد کہہ کر باقی کی زندگی اسلامی تعلیمات کے لیے وقف کردینے والے نور بخاری نوزائیدہ کی پیدائش کی خبر کافی حد تک چھپانے میں کامیاب رہیں تاہم گزشتہ دنوں نور کی انسٹاگرام اسٹوریز کچھ اور ہی پیغام دے رہی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/B7qDZUkFmzK/?utm_source=ig_embed

 

Auan Chaudhry and Noor Bukhari

اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اداکارہ نے سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی کرلی ہے۔

ان قیاس آرائیوں نے اس وقت جنم لیا کہ جب نور بخاری کی جانب سے عون چوہدری کی تصویر ‘مائی ہیرو‘ کے کیپش سے شیئر کی گئی تھی۔

نور بخاری کی بیٹی فاطمہ کے والد بھی عون چوہدری ہی تھے تاہم اب نور کی انسٹاگرام اسٹوریز سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ان کے گھر نئے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

Noor Bukhari given birth to Baby Child

اب نور بخاری کی جانب سے نومولود کی چیزوں اور فاطمہ کے ساتھ تصویروں نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ نور ایک بار پھر والدہ بن گئیں۔

Noor Bukhari shares newly born baby with her daughter Fatima

نور نے حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں بچوں کے ڈائیپر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کا بیوٹی بکس آج کل اس سامان سے لیس ہے۔

Noor Bukhari shares newly born baby

’میرا دل و جان‘ کے کیپشن دیتے ہوئے نور نے اپنی بیٹی فاطمہ اور نومولود کی تصویر شیئر کی۔

سلسلہ وار اسٹوریز میں ایک ایسی تصویر بھی شیئر کی گئی جس میں فاطمہ اور نومولود کھیل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد سے ہی نور اپنی ذاتی زندگی کی سوشل میڈیا تشہیر سے گریزاں رہی ہیں، اگرچہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کرتیں لیکن انسٹا پوسٹس نے ان کی اس نئی خوشی کی خبر سنا دی۔

نور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اگر بغور جائزہ لیا جائے تو یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا نومولود ایک ماہ سے زائد کا ہوچکا ہے کیونکہ 14 فروری یعنی محبت کے عالمی دن کے موقع پر ایک تصویر شئیر کی تھی جس میں وہ نومولود کا ہاتھ تھامے ہوئیں تھیں۔

Noor Bukhari’s newly born baby with her daughter Fatima

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website