counter easy hit

تعلیم سے بڑی کوئی دولت نہیں

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں فلم اور ڈراموں کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں، تفصیلات کے مطابق، وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ملاقات کی جس میں اطلاعات، میڈیا، فلم، ڈرامہ اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان سے تخلیقی ذہنوں کو مل کر اسلام کے حقیقی پیغام کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے مذہبی تعلقات ہمیشہ مشکل وقت میں مزید مضبوط ہو کر سامنے آئے ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عوام اور سعودی قیادت سے گہری وابستگی اور محبت رکھتے ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ فلم، میڈیا، معلومات، ڈرامہ اور کلچر میں بھی تعلقات مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں، سعودی عرب میں پاکستانی فلم کی نمائش خوش آئند ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت اطلاعات پاکستان میں میڈیا یونیورسٹی کے قیام کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔سعودی حکومت کو میڈیا یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے میں شراکت داری کی دعوت دیتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے اطلاعات کی ملاقات، ملاقات میں اطلاعات، میڈیا،فلم، ڈرامہ، اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق فواد چودھری اور ترکی الشبانہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان سے تخلیقی ذہنوں کو مل کر اسلام کے حقیقی پیغام کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے فلم اور ڈراموں کے شعبوں میں تعاون اور مشترکہ پروڈکشنز اور اور ثقافتی تعلقات کو مظبوط بنانے کےلیے سعودی وزیر کے وژن اور دلچسپی کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ فلم اور ڈراموں کے شعبوں میں تعاون کا پوٹینشل موجود ہے، دونوں دونوں ممالک اس سے بھرپور استفادہ کریں۔ فواد چودھری نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے ناصرف معاشی اور اسٹریٹیجک تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات کے لیے برادرانہ تعلقات بھی مستحکم ہوں گے۔ ہمارے مذہبی طویل دو طرفہ تعلقات ہمیشہ مشکل وقت میں مزید مضبوط ہو کر سامنے آئے ہیں۔