counter easy hit

’’نہیں نہیں ہم اس کا م کی آپ کو بالکل اجازت نہیں دے سکتے۔۔۔۔‘‘حمزہ شہباز کو جیل بھیج دیا گیا

"No, we can't allow you at all ..." Hamza Shahbaz was jailed

لاہور(ویب ڈیسک)قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز بھی جیل کے مکین بن گئے، احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں نیب کی طرف سے جسمانی ریمانڈ کے لئے کی گئی درخواست مسترد کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کو احتساب عدالت کے جج چوہدری محمد امیر کی عدالت میں پیش کیا گیا،نیب نےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئےکہاکہ حمزہ شہباز تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے، مزید ریمانڈ دیا جائے، وزیراعلیٰ آفس میں دو افراد کو تعینات کیا گیا تھا جو منی لانڈرنگ میں ملوث تھے،حمزہ شہباز ان کے بارے میں نہیں بتا رہے،معزز جج نے دونوں طرف کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد نیب کی درخواست مسترد کر دی اور ن لیگی رہنما کو جوڈیشل کرتے ہوئے اٹھارہ ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم سنایا،عدالتی فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کو کیمپ جیل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز کو کیمپ جیل کی بیرک نمبر پانچ میں نیب قیدیوں کے ساتھ رکھا جائے گا۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو جیل بی کلاس ملے گی جبکہ ہفتہ کے روز اہل خانہ سے ملاقات کر سکیں گے۔پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے پولیس حراست میں ملزموں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔حمزہ شہباز نے گرفتاری کے بعد آج عدالت میں اپنی آٹھویں پیشی بھگتی، وہ چوراسی روز جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں رہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)لاہور کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور یوسف عباس سے کی جانے والی تفتیش کی رپورٹ سامنے آ گئی جس میں انکشاف کیا گیاہے کہ مریم نواز نے اپنے اثاثوں متعلق موقف تبدیل کیا۔ذرائع کے مطابق نیب رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ مریم نواز سے 3غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے بھجوائے گئے شیئرز کی متعلق پوچھا گیا اور ٹرانسفر ڈیڈ مانگی گئی اس پر مریم نواز نے کہا انکے پاس ٹرانسفر ڈیڈ نہیں ہے، مریم نواز نے موقف بدلتے ہوئے کہا شاید یہ ٹرانسفر ڈیڈ پرانے ریکارڈ میں موجود ہو۔نیب رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ چودھری شوگر ملز کا بنک اکاؤنٹ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔عبدالعزیز عباس کے اکاؤنٹ میں 3 دنوں کے دوران 10 کروڑ کی خطیر رقم ٹرانسفر کی گئی۔25 اکتوبر 2013 کو 2 ٹرانزیکشنز کے ذریعے 5 کروڑ کی رقم منتقل کی گئی،23 اکتوبر 2013 کو ایک ہی دن میں 5 ٹرانزیکشنز کے ذریعے 5 کروڑ کی رقوم منتقل ہوئیں۔مریم نواز اس رقم سے متعلق تسلی بخش جواب نہیں دے سکیں،مریم نواز نے کہا کہ انکی فیملی کے دبئی میں موجود بزنس مینوں سے کاروباری مراسم ہیں،ان کاروباری شخصیات سے بزنس کے سلسلہ میں لین دین چلتا رہتا تھا۔رپورٹ کے مطابق یوسف عباس کے اکاؤنٹ میں 1 سال کے دوران 33 کروڑ کی رقم منتقل ہوئی،یوسف عباس کو یہ خطیر رقم 2010 اور2011ء میں 10 ٹرانزیکشنز کے ذریعے منتقل ہوئیں۔یوسف عباس نے دوران تفتیش لاعملی کا اظہارکیا اور کہا کہ وہ اس سلسلے میں کمپنی سیکرٹری سے مشاورت کے بعد جواب دینگے۔قومی احتساب بیورو نے اسی رپورٹ کی بنیاد پر لاہور کی احتساب عدالت سے مریم نواز اور یوسف عباس کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرلی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website