counter easy hit

کسی کو جمہوریت کی بساط لپیٹنے نہیں دیں گے، محمود اچکزئی

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو بھی جمہوریت کی بساط لپیٹنے نہیں دیں گے اور نوازشریف کے ساتھ ہمارا اتحاد جمہوریت کے لیے ہے۔

No one will not allow to wrap democracy, Mahmood Achakzai

No one will not allow to wrap democracy, Mahmood Achakzai

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ ہمارا اتحاد جمہوریت کے لیے ہے، پشتونخواہ میپ کسی کو بھی جمہوریت کی بساط لپیٹنے نہیں دے گی جب کہ موجودہ حالات میں کوئی نواز شریف سے پاپولر رہنما نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن پاکستان کی سب سے خطرناک بیماری ہے، اس مسئلے پر گول میز کانفرنس ہونی چاہیے جب کہ کرپشن کی آڑ میں کسی ایک کو نشانہ بنانا سیاسی بات ہوجاتی ہے۔ محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی اگر کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے تو اچھی بات ہے لیکن ملک میں آج تک کرپشن کو ڈیفائن نہیں کیا گیا، کسی کی وفاداری خریدنا بھی کرپشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلاجواز دھرنے دیئے گئے، ماضی میں لوگوں نے پارلیمنٹ کی دیواریں توڑ کر وہاں خیمے لگائے، ملک میں پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا لیکن اس وقت ملک معمولی غلطی کا بھی متحمل نہیں ہوسکتا، آئین اور پارلیمان کی بالا دستی ہوگی تو کوئی بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website