counter easy hit

بشریٰ عمران میں الیکشن جتوانے والی کرامات نہیں: عطا مانیکا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا محمد مانیکا نے کہا ہے کہ بشریٰ عمران میں الیکشن جتوانے والی کرامات نہیں، بشریٰ بی بی میرے بیٹے کو پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار کرانے کیلئے فون کرتی رہیں مگر انہوں نے انکار کر دیا۔میں بچپن سے بشریٰ عمران خان کو جانتا ہوں ان میں ایسی کرامات نہیں کہ کسی کو الیکشن جتوا سکیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان الیکشن بشریٰ مانیکا کی کرامت سے نہیں کسی اور کی کرامات سے جیتے ہیں۔ عطا محمد مانیکا نے کہا کہ کامیاب امیدوار وہی ہیں جو الیکشن سے قبل ن لیگ سے جدا کرا دیے گئے، آزاد امیدوار پورا کھیل خراب کرتے ہیں ان پر پابندی لگنی چاہیے۔ عطا مانیکا نے کہا کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران لیگی اراکین کے ساتھ پارٹی قیادت کا رویہ ٹھیک نہیں تھا، اس وجہ سے بڑی تعداد میں اراکین پارٹی سے بدظن ہوئے۔