counter easy hit

انیس افراد کے قاتل ٹارگٹ کلر کے سنسنی خیز انکشافات

Target Killer

Target Killer

کراچی (یس ڈیسک) کراچی خواجہ اجمیر نگری سے گرفتار ٹارگٹ کلر نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، گرفتار ٹارگٹ کلر کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو قتل کرنے کے 5 ہزار روپے ملتے تھے۔

کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری سے گرفتار ٹارگٹ کلر طاہر نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ گرفتار ٹارگٹ کلر کے مطابق قتل کرنے کے احکامات اور پیسے عثمان نامی شخص دیتا تھا۔

واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل عثمان فراہم کرتا تھا۔ عثمان کے پاس درجنوں ٹارگٹ کلر ہیں جن سے وہ کام کرواتا ہے۔

گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد علاقے میں روپوشی کاٹتے تھے۔ ملزم نے 4 پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔