سینیٹر نہال ہاشمی سپریم کورٹ پہنچ گئے تاہم سیکیورٹی عملے کی جانب سے ان کو لائرزگیٹ سے داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

Nihal Hashmi were prevented from entering the Supreme Court lawyers gate
چیف جسٹس نے جے آئی ٹی کے خلاف نہال ہاشمی کی تقریر پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے ان کو آج سپریم کورٹ طلب کیا تھا۔ آج جب وہ سپریم کورٹ میں داخل ہورہے تھے تو سیکورٹی عملے نے ان سے سوال کیا کہ آپ کے پاس شناختی کارڈکےعلاوہ کونسا کارڈ ہے؟ جس پر نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ دے دو یار کارڈ دے دو، دیر ہورہی ہے، اندر جارہا ہوں جس کے بعد نہال ہاشمی دوسرے گیٹ سے سپریم کورٹ میں داخل ہوگئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ میرے قائد آج بھی وزیراعظم نواز شریف ہیں۔ واضح رہے کہ پاناما عملدر آمد بنچ نہال ہاشمی کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کرے گا۔








