counter easy hit

شریف خاندان کی پریشانیوں میں اضافہ کر دینے والی خبر

News Sharif's family worries

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پی آئی سی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام طبی سہولتیں جیل میں ہی دینے کا حکم دیا ہے، نواز شریف کے طبی معائنے سے متعلق رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا نوازشریف کا جیل میں سینئر ڈاکٹر طبی معائنہ کررہے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کوتمام طبی سہولتیں جیل میں ہی دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم جیل میں ہی نوازشریف کاطبی معائنہ کرے گی، ٹیم پہلے بھی نوازشریف کا3 شفٹوں میں معائنہ کرتی ہے۔ نوازشریف کے طبی معائنے سے متعلق رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائی جائیگی۔دوسری جانب نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے پر جیل سپرٹنڈنٹ اعجاز اصغر نے کہا نواز شریف کوپی آئی سی اسپتال منتقل کرنے کی اطلاعات غلط ہیں، نواز شریف کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے، ان کا جیل میں روز ڈاکٹروں کی جانب سے طبی معائنہ ہوتا ہے۔ جیل حکام کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق نواز شریف ادویات و خوراک استعمال کر رہے ہیں اور ان کو قانون کے مطابق سہولت دی جا رہی ہے، نواز شریف کی طبعیت سے متعلق رپورٹ روزمحکمہ داخلہ کو ارسال کی جاتی ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف تو گذشتہ دو سالوں سے میٹنگز کر رہے ہیں۔ اگر نواز شریف صاحب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بات مان لیتے تو شاید آج وہ کوٹ لکھپت جیل میں نہ ہوتے۔ یہ میرا تجزیہ ہے میری خبر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں سے ٹکراؤ اور کرپشن ، دونوں کا بوجھ ایک ساتھ نہیں اُٹھایا جا سکتا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز یہی کہہ رہے تھے کہ اداروں سے نہ ٹکراؤ لیکن مریم نواز اور پرویز رشید اینڈ کمپنی نے اداروں سے ٹکراؤ کیا اور ان کو یہاں تک پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خود نواز شریف اور مریم نواز خود ڈیل کرنا چاہ رہے ہیں۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے بھائی کے ساتھ ڈیل نہ کریں اور مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے چچا کے ساتھ ڈیل نہیں کریں۔ مریم نواز نے اہم پیغام بھجوایا ہے کہ اگر ڈیل کرنی ہے تو میرے چچا سے نہیں مجھ سے کرو ، آپ جو چاہتے ہیں وہ میں کر سکتی ہوں کوئی اور نہیں کر سکتا کیونکہ نواز شریف کے بعد پارٹی کی لیڈر میں ہوں۔ نواز شریف نےبھی یہی پیغام بھجوایا ہے کہ اگر ڈیل کرنی ہے تو میرے ساتھ کرو یا میری صاحب زادی کے ساتھ کرو میرے بھائی کے ساتھ نہ کرو۔ بات تو یہاں تک چلی گئی ہے۔ عارف حمید بھٹی کے ان انکشافات کے بعد شریف خاندان کے اختلافات کُھل کر سامنے آ گئے ہیں ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سینئیر صحافی صابر شاکر کی جانب سے بھی اس بات کا انکشاف کر چکے ہیں کہ مریم نواز اور نواز شریف ڈیل اور پلی بارگین کے لیے آمادہ ہو گئے ہیں اب صرف پلی بارگین کی رقم کا تعین کیا جا رہا ہے۔ جب کہ اس سلسلےمیں حسین نواز کے پاکستان آنے کے امکانات بھی موجود ہیں۔ حمید بھٹی نے کہا کہ اداروں سے ٹکراؤ اور کرپشن ، دونوں کا بوجھ ایک ساتھ نہیں اُٹھایا جا سکتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website