counter easy hit

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے خواب دیکھنے والی اپوزیشن کی امیدوں پر پانی پھیر دینے والی خبر

News on the hopes of the opposition dreaming of changing the chairman's Senate

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اپوزیشن کے بیشتر اراکین کا حکومت سے رابطوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن کے کئی اراکین اجلاسوں میں ضرور بیٹھتے ہیں مگر چیئرمین سینیٹ کا احترام کرتے ہیں خفیہ ووٹنگ میں اپوزیشن پٹ جائے گی اور اپوزیشن چاہے کچھ بھی کرلے تابوت میں آخری کیل ہم ہی ٹھونگیں گے پیر کو اپوزیشن کے اجلاس پر ردعمل کا اظہا کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاکہ اپوزیشن کچھ بھی کرلے تابوت میں آخری کیل ہم ہی ٹھونگیں گے اپوزیشن جماعتیں صادق سنجرانی کا بطور چیئرمین احترام کرے ہم سلیم مانڈوی والا کا بطور ڈپٹی چیئرمین احترام کریں گے . انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی ہر تبدبیر ناکام بنائیں گےہم نے حکمت عملی بنالی ہے اپوزیشن کے کئی ارکان خفیہ رائے شماری میں خدا خوفی کریں گے . غلام سرور خان نے کہاکہ اپوزیشن رہنما اس وقت سیاسی ناپختگی کا مظاہرہ کررہی ہے . ۔جبکہ چیئرمین سینیٹ کا رویہ ہمیشہ اپوزیشن کے حق میں بھی بہتر رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کل ریکوزیشن اجلاس ہے ہوسکتا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش نہ ہو صرف بحث ہو۔ غلام سرور خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت اپوزیشن میں ہمارے کئی باشعور دوست ہیں ۔اور اپوزیشن جماعتوں کے کئہ لوگ کہہ رہے یہ کام ٹھیک نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے ادارے کا احترام ہونا چاہئے۔اور چیئرمین سینیٹ ایوان کو بہت اچھے طریقے سے چلاتے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹر اجلاس میں مجبورا آتے ہیں۔ غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز اپنے جماعت سے نالاں ہیں۔ اور تحریک عدم اعتماد کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرا دی ہے ۔ اگر صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website