counter easy hit

شریفوں کے حواریوں کے سانس خشک کر دینے والی خبر

News of the gentlemen drying their breath

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) ایل این جی اسکینڈل کیس میں نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو نیب عدالت اسلام آباد پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔نیب کی جانب سے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی مگر عدالت نے 10 روزہ جسمانی
ریمانڈ منظور کیا بعد ازاں 18 اگست کو اتوار کی چھٹی ہونے کے باعث ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا گیا۔عدالت نے مفتاح اسماعیل کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر 19 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ، عدالت کی جانب سے شیخ عمران الحق کا بھی 11روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔مفتاح اسماعیل کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیے کہ نیب کی جانب سے 30 مئی کو ہائیکورٹ میں مفتاح اسماعیل کو گرفتار نہ کرنے کا بیان دیا گیا تھا ، وارنٹ گرفتاری سیاسی انتقام کیلئے منظور کئے گئے ۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کی زبان پھسل گئی اور عدالت سے 15 سال کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر بیٹھے ، جج کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ کتنا ریمانڈ چاہئے تو پراسیکیوٹر نے معذرت کرتے ہوئے زبان پھسلنے کا عذر پیش کرتے ہوئے 15روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ خیال رہے کہ 18 جولائی کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر عمران الحق کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے گئے تھے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ان کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کیے تھے۔بعد ازاں نیب ٹیم نے ان کی تلاش میں کراچی میں ان کی سائٹ ایریا فیکٹری اور شارع فیصل کے دفتر سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے تاہم نیب انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔اگلے روز مفتاح اسماعیل نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جو منظور کرلی گئی تھی۔24 جولائی کو انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی رجوع کرلیا اور کہا کہ ریفرنس دائر ہونے اور تفتیش مکمل ہونے تک گرفتاری سے روکا جائے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایل این جی کوٹہ کیس میں لگائے گئے الزمات بے بنیاد ہیں اور وہ کسی قسم کی بدعنوانی میں ملوث نہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website