counter easy hit

ورلڈ کپ 2019 سے بڑے کام کی خبر

News from the World Cup 2019

لندن (ویب ڈیسک) صرف واحد طریقہ جس سے پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہو سکتا ہے، قوم کو ایک نئی امید دلا دی گئی، بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کو 316 رنز کے مارجن سے فتح حاصل کرنا ہوگی، یا 8 ویں اوور میں ہدف حاصل کرنا ہوگا، تب ہی پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ پائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2019 ءمیں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، انگلینڈ کی اس کامیابی کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔ انگلینڈ کی فتح کی صورت میں پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔ تاہم ایک چھوٹی سی امید پھر بھی باقی ہے۔ پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف بڑے مارجن سے فتح قومی ٹیم کیلئے امکان پیدا کر سکتی ہے۔تاہم اس کیلئے قومی ٹیم کو بنگلہ دیش کیخلاف تاریخی فتح حاصل کرنا ہوگی۔ بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کو 316 رنز کے مارجن سے فتح حاصل کرنا ہوگی۔ یعنی اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو اسے 400 رنز بنانے کے بعد بنگلہ دیش کو 84 رنز پر آوٹ کرنا ہوگا۔ جبکہ اگر پاکستان دوسری بیٹنگ کرتا ہے تو بنگلہ دیش کی جانب سے دیے جانے والا کوئی بھی ہدف پاکستان کو 8 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔ تب ہی پاکستان کا رن ریٹ نیوزی لینڈ سے بہتر ہو پائے گا، اور پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم بارہویں آئی سی سی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنا نواں اور آخری میچ جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر لندن میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم کیلئے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بنگلہ دیش کے خلاف پانچ جولائی کو ہونے والے میچ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرنا ہوگی اور پھر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ کے نتیجہ پر انحصار کرنا ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم آٹھ میچز کھیل کر ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website