counter easy hit

بھارتی باؤلر ’جسپریت بمرا ‘ سے تعلقات کی خبریں۔۔

News about relations with Indian bowler 'Jupiterri Bomra'

ممبئی (نیوز ڈیسک ) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پر موجود باﺅلر جسپریت بمرا اور جنوبی ہندوستان کی فلم انڈسٹری کی اداکارہ انوپما پرمیشورن کے معاشقے کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا میں گرم ہیں لیکن اب اداکارہ نے اس حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔ بھارت کے کرکٹرز اور اداکاروں کے مابین


معاشقے اور شادیاں ہونا معمول کی بات ہے جس کی واضح مثال محمد اظہر الدین اور سنگیتا بجلانی، ویرات کوہلی اور انوشکا شرما، یووراج سنگھ اور ہیزل کیچ ، ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا ہیں۔ ان کے علاوہ بھی بہت سے کرکٹرز نے اداکاراﺅں سے شادیاں کی ہیں جن میں نیا اضافہ نوجوان باﺅلر جسپریت بمرا کا ہے جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ساﺅتھ انڈین فلموں کی اداکارہ انوپما پرمیشورن کی زلفوں کے اسیر ہوچکے ہیں تاہم اب اداکارہ نے معاشقے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دونوں کے مابین صرف اچھی دوستی ہے۔ جسپریت بمرا اس وقت نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں مصروف ہیں ، ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد وہ بھارت واپس جائیں گے تو انہیں اداکارہ کے بیان پر سوالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website