counter easy hit

نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دی

New Zealand beat South Africa after a thrilling competition

چوکر کا داغ نہ دھلا، جنوبی افریقہ ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہرہوگیا، نیوزی لینڈ نے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دی، جنوبی افریقہ 6میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کرسکا۔چوکر کا داغ لیے میگا ایونٹ میں آنے والی جنوبی افریقہ اسی داغ کیساتھ واپس لوٹے گی، نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل تک جانے کی رہی سہی امیدوں پربھی پانی پھیردیا، نیوزی لینڈ کی کامیابی میں کپتان ولیم سن اورگرینڈ ہوم کی شاندار بیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا ولیم سن نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی جبکہ گرینڈ ہوم نے تیز رفتار60 رنز بنائے، جنوبی افریقہ کے کرس مورس نے 3،فلکوایو،نگیڈی اورربادا نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹوں پر241رنز بنائے، بارش کے باعث تاخیرکی وجہ سے میچ 49،49اوورزتک محدود کیا گیا، ریوسی وان ڈرڈیوسن نے 67 اورہاشم آملہ نے 55رنز کی اننگز کھیلی،ہاشم آملہ نے ایک روزہ کرکٹ میں 8ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔ہاشم آملہ ایک روزہ کرکٹ میں تیزترین 8ہزاررنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے،بھارت کے ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ناقص فیلڈنگ کے باعث نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کوکئی مواقع بھی ملے،  نیوزی لینڈ کے 5میچوں کے بعد 9پوائنٹ ہوگئے ہیں جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website