امریکا میں ایچ ون بی ویزا کے ضابطوں میں تبدیلی کے باعث 10 لاکھ افراد کو امریکا بدر کرنے کا خطرہ ہے جو گرین کارڈ کے انتظار میں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان دس لاکھ افراد میں بڑی تعداد بھارتیوں کی ہے۔ 
امریکی صدر ٹرمپ حال ہی میں کہہ چکے ہیں ’امریکی سامان خریدو، امریکیوں کو ملازمت دو‘ بھارت میں ”مہندرا گروپ“ نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ہی ہے تو پھر بھارتیوں کا وطن وا پسی پر خیر مقدم کیا جائے گا۔









