counter easy hit

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام

New Pakistan Housing Program

کراچی(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام اہم ترین اور کلیدی منصوبوں کا حصہ ہے جس کا مقصد کم آمدنی والے افراد کی ذاتی رہائش گاہ کے خواب کو حقیقت کا روپ دینا ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت سندھ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا علی زیدی، فیصل واوڈا، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی نعیم الحق، عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، نجیب ہارون، فردوس شمیم ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کو موثر بنانے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منصوبوں کے آغاز سے سندھ میں کاروبار، روزگار کے مواقع میسر ہوں گے، منصوبوں سے متعلقہ صنعتوں کو فروغ ملے گا اور معیشت کا پہیہ چلے گا۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں نجی شعبے کی دلچسپی نہایت حوصلہ افزا ہے، حکومت چاہتی ہے کہ نجی شعبہ اس ضمن میں پارٹنر بنے۔واضح رہے کہ حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، جہلم، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں رجسٹریشن کا جلد آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت متوسط طبقے کو انتہائی آسان اقساط پر گھردیئے جائیں گے، ہاؤسنگ اسکیمز میں اسکول، مساجد، کمیونٹی سینٹر اور میڈیکل سینٹرز کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔گھروں کی مرحلہ وار تعمیر کے ساتھ ساتھ چالیس سے زائد تعمیراتی صنعتوں کو فروغ ملے گا، جہاں ساٹھ لاکھ سے زیادہ ہنر افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے وہیں رئیل اسٹیٹ کی مد ملکی معیشت میں کھربوں روپے اضافہ ہو گا جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے دس فیصد کوٹہ ہوگا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام اہم ترین اور کلیدی منصوبوں کا حصہ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website