counter easy hit

قومی خزانے کی لوٹی رقم واپس لانے میں نئی رکاوٹ سامنے آ گئی

new, obstacles, in, way, of, looted, money, back to, Pakistan, from, foreign, accounts

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاق میں محصولات جمع کرنے والے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پاکستان کی لوٹی گئی رقم کی واپسی میں قانونی رکاوٹوں کا اعتراف کرلیا ہے۔ ایف بی آر حکام نے یہ اعتراف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں کے اجلاس میں کیاجس کی صدارت چیئرمین کمیٹی عامر ڈوگر کر رہے تھے۔

ملک عامر ڈوگر کی زیر صدارت کمیٹی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ایف بی آر حکام نے کہا کہ موجودہ قوانین کے تحت پانامہ کی 202 کمپنیوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی۔ حکام نے اجلاس میں اعتراف کیا کہ پانامہ اسکینڈل میں 444 پاکستانی کمپنیوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔ عدم معلومات کے باعث 150 کمپنیوں کو ڈھونڈ ہی نہیں سکے۔15 کمپنیوں کے ساڑھے 14 ارب روپے کے کیسز میں ساڑھے 6 ارب موصول ہوچکے ہیں۔ایف بی آر حکام نے کہا کہ کمپنیوں کے حوالے سے جو معلومات ملی تھیں وہ کم تھیں۔ ہم نے مزید معلومات مانگی ہوئی ہیں۔ کمیٹی رکن عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ میرے سوال کے جواب میں حماد اظہر نے بتایا تھا پانامہ اسکینڈل کے 30 افراد باہر ہیں 12 کا انتقال ہوگیا ہے۔ میں نے کہا بندہ کہیں بھی ہو جائیداد تو ضبط ہوسکی ہے۔ مجھے بتایا گیا قانون بنائیں گے،آپ نے کیا قانون بنایا؟ عبدالاکبر چترالی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے چوروں کے ساتھ این آر او کیا ہوا ہے، آپ اس کیس میں سنجیدہ نظر نہیں آرہے ہیں۔ کیسز کے زائد المعیاد ہونے کا مسئلہ حل ہوسکتا تھا۔ چیئرمین کمیٹی ملک عامر ڈوگر نے اس مسئلے کو (آج) منگل کو کابینہ اجلاس میں رکھنے کی درخواست کردی اور وزیر مملکت علی محمد خان کو ہدایت کی کہ آپ اس مسئلے کابینہ میں پیش کریں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی قوانین میں ترمیم سے متعلق کیس میں ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواکو 12 ستمبر تک کا وقت دیدیا،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا کے بلدیاتی قوانین میں ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،ایڈووکیٹ جنرل نے بلدیاتی قوانین میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جمع کرانے کیلئے دوبارہ مہلت مانگ لی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website