counter easy hit

بھارت میں پولیس افسران نے نیپالی لڑکی کو 100 بار درندگی کا نشانہ بناڈالا

ممبئی: ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ نے پونے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی 16 سالہ نیپالی لڑکی اور اس کی دیکھ بھال پر مامور 24 سالہ ماڈل گرل کو فی الفور تلاش کرکے عدالت کے سامنے پیش کرے۔

NEPALI, GIRL,RAPED, AT LEAST, HINDERED, TIMES, IN, INDIAگزشتہ سال مارچ میں دہلی کی وکیل انوجا کپور نے ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ ان کی 16 سالہ مؤکلہ کو 2015 میںملازمت کا جھانسا دے کرنیپال سے پونے لایا گیا لیکن وہاں ملازمت دینےکے بجائے پولیس والوں سمیت 1000 سے زائد افراد نے اسے زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور جسم فروشی پر مجبور کیا۔

مقامی سماجی کارکنان کی مدد سے پچھلے سال اس لڑکی کو بازیاب کروالیا گیا لیکن پونے پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد اسے دہلی پہنچایا گیا جہاں دہلی پولیس ہیڈکوارٹرز میں اس مقدمے کی خصوصی ایف آئی آر درج کی گئی جس میں پونے پولیس کے بعض اعلی افسران بھی نامزد کیے گئے۔

ایف آئی آر کی بنیاد پر انوجا کپور نے ممبئی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا جس کی سماعت شروع ہونے پر نیپالی لڑکی کو حفاظت اور دیکھ بھال کےلیے ممبئی کی 24 سالہ ماڈل کے حوالے کردیا گیا جب کہ بعد ازاں انوجا کپور نے عدالت میں درخواست دی کہ اس کیس کی تفتیش پولیس کے بجائے سی بی آئی کے سپرد کی جائے کیونکہ اس واقعے میں پولیس کے اعلی عہدیدار ملوث ہیں۔

چند روز پہلے انوجا کپور نے عدالت میں ایک اوردرخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ مذکورہ نیپالی لڑکی اور اس کی نگرانی پر مامور ماڈل پچھلے 6 ماہ سے گمشدہ ہیں اور اسے خدشہ ہے کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث پولیس عہدیداروں اور بااثر شخصیات نے ان دونوں کو قتل کردیا ہے۔

عدالت نے پونے کی پولیس کو حکم دیا کہ وہ ان دونوں لڑکیوں کو فوری طور پر تلاش کرے اور مقدمے کی اگلی تاریخ (31 مارچ 2017) تک عدالت کے روبرو پیش کرے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website