counter easy hit

اسلام کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم نوازشریف

 اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ اسلام امن، محبت، تحمل، درگزراوراحترام انسانیت کا درس دیتا ہے جب کہ اسلام کے پیغام کو پوری دنیامیں پھیلانے کی ضرورت ہے۔

Needs to be spread the message of Islam around the world, Prime Minister Nawaz Sharif

Needs to be spread the message of Islam around the world, Prime Minister Nawaz Sharif

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے امام کعبہ شیخ صالح محمد بن طالب نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب سے مذہبی اورروحانی طورپرمنسلک ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں، پاکستان اورسعودی عرب جغرافیائی طورپردورلیکن ان کے دل اکٹھے دھڑکتے ہیں اوردونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کواحترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب دونوں ممالک کی اسلامی اورثقافتی اقدارمشترکہ ہیں، اسلام امن، محبت، تحمل ، درگزراوراحترام انسانیت کا درس دیتا ہے اوراسلام کے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلانے کی ضرورت ہے جب کہ مذہبی رہنماء اوردانشوراسلام مخالف منفی پروپیگنڈے کو زائل کرنے کے لئے کرداراداکریں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website