counter easy hit

نیڈز اینڈ سٹائل کے زیرِ اہتمام عید ملن

Needs and style Eid Party

Needs and style Eid Party

ریاض (وقار وامق) حسبِ روایت اس بار بھی بروز عید معروف تنظیم نیڈز اینڈ سٹائل نے عید ملن فیملی ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں فیملیز کی بھر پور شرکت کے باعث تقریب بہت کامیاب رہی، پاک ہاؤس ریسٹورنٹ کے وسیع ہال میں رنگ برنگ ملبوسات میں ملبوس خواتین اور بچے سعودی عرب میں پاکستان کی روایتی عید کا خوبصورت منظر پیش کر رہے تھے، پرتکلف عشائیہ کے ساتھ خواتین اور بچوں کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔

نیڈز اینڈ سٹائل کی چیئرپرسن ام ریاض ساجدہ چوہدری نے بتایا کہ عید ایک مذہبی تہوار ہے لیکن اس کو منانے کے انداز میں کلچر بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، ہر سال ہم بروز عید ہی اس تقریب کا انعقاد کرتے ہیں، جس کا مقصد عید کو اس کی روح کے مطابق منانا ہے، عید اچھے ملبوسات اچھا کھانے کا ہی نام نہیں بلکہ اس کا مقصد اخوت ومحبت کا فروغ بھی ہے عید کے دن عزیز واقارب اور دوستوں سے ملنا بھی اس دن کی خوشیوں کو بڑھا دیتا ہے انھوں نے نیڈز اینڈ سٹائل کی سرگرمیوں کے بارے میں بات کرتے ہوے بتایا کہ رمضان میں ہم نےجہاں ضرورت مند فیملیز کی مدد کے لیے کام کیا ، خواتین کو ایگزیبیشن میں بزنس کے مواقع فراہم کئے وہاں پاکستانی کمیونٹی کو عید کی بھر پور تیاری اور رمضان کی خریداری کے لئے بھی سہولیات دیں، سحور اور درس کا اہتمام کیا، چاند رات پہ خواتین کے لیے خصوصی فیسٹیول کا انتظام کیا الحمدُللہ اب عید پر بھی ایک کامیاب تقریب ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے کہ ہم نے رمضان کی مناسبت سےاپنی کمیونٹی کو ہر طرح کی خدمات دی ہیں۔

اس سارے سلسلہ کو کامیابی سے انجام دینے میں ہماری پوری ٹیم شامل رہی، جس کے لیے میں اپنی پوری ٹیم کی شکر گزار ہوں جن میں ارم عامر، ریحناز احمد، ڈاکٹر اسماء ذیشان، فرح شمیم، شہناز احسن راحیلہ مشتاق شامل ہیں، سنٹرل کمیٹی کے چیف ایڈوائزر عمیر شیخ کا خصوصی تعاون بھی قابل ذکر هے، پاک ہاوس ریسٹورنٹ، انتظامیہ اور ڈاکٹر سعید کی معاونت کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

Needs and style Eid Party

Needs and style Eid Party