counter easy hit

نواز شریف کے انتہائی قریبی ساتھی کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے سابق مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کاروائی شروع کر دی،سابق مشیر ہوابازی کا نام سپریم کورٹ کے حکم پر ای سی ایل میں ڈالا جائے گا،شجاعت عظیم پر پی آئی اے اور ایوی ایشن ڈویژن میں اختیارات کے غیر قانونی استعمال کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

Nawaz Sharif's closest partner name included in ECLذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر سابق مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے کوائف اکٹھنے کرلئے ہیں اور اس سلسلے میں ایوی ایشن ڈویژن سے مدد لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز تک شجاعت عظیم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا تا کہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہوسکیں۔ عدالت کی طرف سے پی آئی اے کے نقصان کی تحقیقات نیب یا ایف آئی اے سے کروائی جائیں گی۔