سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ آج بہت ہی تاریخی دن ہے،ایسا تاریخی دن کبھی نہیں دیکھا۔

اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آج تاریخی دن ہے، حکومت نے 5 سال مکمل کر لیے۔
جس پر نواز شریف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بہت ہی تاریخی دن ہے،ایسا تاریخی دن کبھی نہیں دیکھا۔
ان کا حکومتی مدت مکمل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ آج 80 کے قریب پیشیاں ہوچکی ہیں، آج کے دن سب کچھ ہی تاریخی ہے۔
صحافی نے مزید سوال کیا کہ کیا عمران خان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی پر یوٹرن نہیں لیا؟ جس پر میاں نوازشریف نے کچھ نہیں کہا صرف مسکرا دیے۔








