رہنما مسلم لیگ نون طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے وہی مو قف دیا جو پہلے بھی ریاستی ادارے دیتے رہے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ غداراسے کہا جارہے جس نے ایٹمی دھماکا کیا ،نااہل اسے کہاجارہا ہے جس نے سی پیک کا تحفہ دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن قریب ہیں اس لیے اس قسم کے تھرڈ گریڈ الزامات لگائے جارہے ہیں لیکن قوم جانتی ہے ، ہم نہ کوئی وضاحت دیں گے نہ ہمیں کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے۔








