counter easy hit

نواز شریف اور مریم لندن کے لیے روانہ

سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے قطر کے راستے لندن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں،ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی ساتھ ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز صبح ساڑھے 9 بجے نجی پرواز سے لندن روانہ ہوئےجبکہ مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر بھی ان کے ہمراہ لندن روانہ ہوئی ہیں۔ٹکٹ کے مطابق تینوں کی واپسی کے لیے 22 اپریل کی بکنگ کرائی گئی ہے۔

Nawaz Sharif and Mary leave for Londonنواز شریف لندن میں زیر علاج اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے،۔

لندن روانگی سے قبل مریم نواز نےعوام سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی والدہ کواپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہےکہ کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔

برطانوی ڈاکٹرز، بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کرچکے ہیں جب کہ ان کی 7 ماہ میں 3 بار سرجری بھی کی گئی۔

دو تین روز قبل کلثوم نواز کو ایک بار پھر ریڈیو تھراپی کےلیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں امکان ہے کہ وہ آئندہ دو سے تین ہفتے رہیں گی۔