counter easy hit

دروازہ کھلتے ہی نواز شریف اور آصف زرداری پتلی گلی سے نکل جائیں گے: ارشاد بھٹی

اسلام آباد (مانیر نگ ڈیسک) سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے پچھلے 4 مہینوں سے ایک مشترکہ اجلاس تک نہیں کیا، بس دروازہ کھلنے کی دیر ہے، نواز شریف اور آصف زرداری پتلی گلی سے نکل جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئرصحافی ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ پچھلے 4 مہینوں سے ایک مشترکہ اجلاس تک نہیں کیا اور نہ ہی کوئی مشترکہ جلسہ دیکھنے میں آیا ہے ،خالی پھونکوں سے یہ چراغ بجھنے والا نہیں، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف دونوں ہی اس وقت اکٹھے ہیں اور بہت جلد کوئی اعلان کرنے والے ہیں۔ ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ نواز شریف یا آصف زرداری جب جب ان کو موقع دیا گیا یہ پتلی گلی سے نکل گئے اب بھی ان کو موقع ملے گا اور یہ دونوں ہی پتلی گلی سے نکل جائیں گے ، دونوں ہی موقع ملنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ارشاد بھٹی نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ،ملاقات میں بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے بعد سینئر صابفی ارشاد بھٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام چھوڑتے ہوئے کہا کہ ’’ آج وزیرِاعظم سے ملاقات ہوئی،پُرعزم،فائیٹنگ مُوڈ میں تھے،جو کچھ انہوں نے بتایا،وہ تو آف دی ریکارڈ۔۔ہاں اتنا ضرور سن لیں،وہ بھی اُن کے اپنے الفاظ میں کہ“قوم تیار رہے،اگلے دس پندرہ دنوں میں کچھ لوگوں کی جمہوریت خطرے میں پڑنے والی ہے”باقی آپ خود ہی سمجھ جائیں‘‘۔۔