counter easy hit

موجودہ کرپٹ سیاسی نظام میں پی ٹی آئی عوام کے لیے امید کی کرن ہے،راجہ نعیم نواز

 Nawaz Raja Naeem

Nawaz Raja Naeem

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی )پی ٹی آئی سرائے عالمگیر کے راہنما راجہ نعیم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم تشکیل پاکستان کے بعد ہم تکمیل پاکستان کے مشن کو بھول گیے اورجو لوگ سیاسی منظر پر آئے انہوں نے گروہی اور مفاداتی سیاست کو اپنایا اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے والے سیاست دانوں نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ نہ دی جس کی وجہ سے 69سال گرزنے کے بعد بھی ہم ترقی یافتہ اقوام کی صف سے باہر کھڑے ہیں اور آج بھی ہمارے ملک میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ،بے روزگاری ،مہنگائی ،کرپشن اور اقرباپروری کی لعنت عام ہے اور لاکھوں انسانوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈنگ ٹپاؤ سیاسی کلچر نے ہمیں بھکاری بنا دیا ہے لیکن موجودہ کرپٹ سیاسی نظام میں پی ٹی آئی عوام کے لیے امید کی کرن ہے انشااللہ قائد تحریک عمران خان کی زیر قیادت بہت جلد قوم کو مفا د پرست سیاسی نظام سے نجات ملے گی اور ملک میں عدل و انصاف ،مساوات اور عوامی خدمت کی سیاست کو رواج ملے گا