counter easy hit

نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ:نیشنل اسٹیڈیم کی ہنگامی صفائی شروع

National One Day Cup:

National One Day Cup:

کراچی…نیشنل اسٹیڈیم میں گزشتہ روز ہونے والے کنسرٹ کے بعد اسٹیڈیم کی حالت کافی خراب نظر آرہی ہے ،جگہ جگہ سامان اور گندگی پھیلی ہوئی ہے ،کرسیاں اورقالین بکھرے پڑے ہیں ۔اتوار سے نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کا آغاز ہورہا ہے ،بورڈ نے ہنگامی طور پر صفائی شروع کردی ،جمعے کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب کے بعد گراؤنڈ کی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے ،کرسیا ں ، قالین اورکچرا اور دیگر سامان تو پھیلا ہوا ہی ہے ،ساتھ ہی اکثر انکلوژرز کی کرسیاں بھی ٹوٹی ہوئی ہیں،پچ تومحفوظ ہے لیکن اسٹیڈیم کی باقی حالت دیکھ کر کہیں سے نہیں لگ رہا کہ یہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کل سے یہاں نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کے میچز کھیلے جانے ہیں ،جس کے لئے ٹیمیں کراچی پہنچ چکی ہیں، پی سی بی نے اسٹیڈیم کی موجوہ حالات دیکھتے ہوئے ہنگامی طور پر صفائی مہم شروع کردی ہے تاکہ اسٹیڈیم کو کھیلنے کے قابل بنایا جاسکے ۔