لاہور: نیب سے کلین چٹ ملنے پر نجم سیٹھی خوشی سے نہال ہو گئے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹس نے میرے خلاف تمام پٹیشنز مسترد کر دیں، عمران خان نے بھی تسلیم کر لیا کہ 
اب نیب نے بھی مجھے کلیئرکردیا ہے، سپورٹ کرنے پر تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں۔ یاد رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے چیئرمین پی سی بی پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے، 14 مئی کو جاری کیے جانے والے ایک خط میں انہیں تمام الزامات سے کلیئر قرار دیتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا گیا ہے۔








