counter easy hit

زندگی فلاحی کاموں کے سُپرد۔۔۔!!! پاکستان کی نامور اداکارہ نے شوبر انڈسٹری کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا

لاہور( ویب ڈیسک) پاکستانی فلمی اور اسٹیج اداکارہ نرگس نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

 

ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط میں کیا ہونے والا ہے۔۔۔۔؟ مقبول ڈرامے کے شائقین کے دل خوش کر دینے والی خبر

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نرگس نے اپنے ایک بیان میں اِس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ اب شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہیں، نرگس نے اپنے بیان میں اپنی مستقبل کی مصروفیات کے بارے میں بتایا کہ وہ اب فلاح و بہبود کے کام کریں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ یتیموں، بیواؤں اور ہُنرمند خواتین کی مالی مدد اور اُس کے ساتھ ہی اُن کی تربیت بھی کرنا چاہتی ہیں۔

اُنہوں نے اپنے بیان میں بیٹیوں کے والدین سے درخواست کی کہ خُدارا اپنی بیٹیوں کو تعلیم دِلوائیں تاکہ وہ اِس معاشرے کے ساتھ قدم سے قدم مِلا کر چل سکیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری چھوڑنا اُن کا حتمی فیصلہ ہے اور وہ اپنے اِس فیصلے اور اپنی زندگی سے بہت خوش ہیں۔

1993 سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ نرگس نے 2018 تک متعدد اسٹیج ڈراموں اور اُردو و پنجابی فلموں میں کام کیا ہے۔

واضح رہے کہ نرگس رواں سال شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی تیسری پاکستانی فنکارہ ہیں، اِس سے قبل رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جبکہ حمزہ علی عباسی نے اداکاری چھوڑ کر ہدایت کاری کی جانب آنے کا اعلان کیا تھا۔

NARGIS, DEDICATED, HER, LIFE, FOR, SOCIAL, WORK, IN, LAHORE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website