counter easy hit

مودی اور بھارت ایک بار پھر مجبور ۔۔۔۔۔ کس چیز کے لیے پاکستان سے باقاعدہ درخواست کر ڈالی ؟ تازہ ترین خبر

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم ہاﺅس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے جانے والے وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کر لی ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم مودی 21ستمبر کو نئی دہلی سے ائیر انڈیا ون کے ذریعے نیویارک روانہ ہوں گے جب کہ وہ 27ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کریں گے۔

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اقدامات کرنے کی بجائے وہاں مسلمانوں پر مظالم ڈھانے شروع کر دئے جس نے عالمی توجہ اس جانب مبذول کروائی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ جس پر بھارت نے تنقید کے جواب میں کشمیریوں کی حمایت کرنے والوں کو ڈرانا اور دھمکانا شروع کردیا۔بھارت ایمنسٹی سربراہ کو ڈرایا ، دھمکایا تو انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے ڈرانے دھمکانے کی کوشش کے باوجود گروپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آواز بلند کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ مالیاتی جرائم کی تفتیش کرنے والے بھارتی محکمے نے حال ہی میں ایمنسٹی کی مقامی برانچ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ زرمبادلہ کے حوالے سے بھارتی قواعد کی خلاف ورزی کر رہی ہے ۔ یہ الزام ایمنسٹی کی جانب سے کشمیر پر مودی حکومت کے اقدامات پر تنقید کے بعد سامنے آیا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ کُمی نائیڈو کے مطابق مودی حکومت نے بھارت میں ایمنسٹی کو کچلنے کی کوشش کی ۔ایمنسٹی انڈیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن کو 40 روزسے زائد ہوچکے ہیں۔ نظربندی کے قوانین کے تحت ہزاروں سیاسی رہنماؤں ، سماجی کارکنوں اورصحافیوں کو خاموش کروانا جاری ہے جو انسانی حقوق کے بین الاقوامی معیار کے منافی ہیں۔

narendar moodi, application, to, Prime Minister, of, Pakistan, for, what, thing

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website